Dure-Mansoor - At-Takaathur : 2
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ
حَتّٰى : یہاں تک کہ زُرْتُمُ : تم نے زیارت کی الْمَقَابِرَ : قبروں کی
یہاں تک کہ تم نے قبرستانوں کی زیارت کرلی
18۔ ابن مردویہ نے عیاض بن غنم ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ آیت الہکم التکاثر حتی زرتم المقابر کلا سوف تعلیمون پڑھتے ہوئے سنا یعنی تمہیں حرص نے غافل کردیا یہاں تک کہ قبریں جا جا کر دیکھنے لگے ہرگز ایسا نہیں آئندہ تم جان لوگے یعنی جب تم قبر میں داخل ہوگے آیت ثم کلا سوف تعلمون پھر ایسا نہیں چاہیے آئندہ تم جان لو گے۔ یعنی تم یقینی طور پر اپنی قبروں سے نکلوں گے۔ آیت کلا لو تعلمون علم الیقین۔ ہرگز ایسا نہیں کاش تم یقینی طور پر جانتے یعنی تمہارے رب کی طرف تمہارے اٹھائے جان کے دن یقینی طور پر جانتے آیت لترون الجحیم۔ البتہ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے یعنی تم کو آخرت کے بارے حق الیقین ہوجاتا آنکھوں سے دیکھنے کی طرح آیت ثم لترونہا عین الیقین پھر تم دوزخ کو یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔ یعنی قیامت کے دن ثم لتسئلن یومئذ عن النعیم پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا یعنی تمہارے رب کے سامنے مثلاً ٹھنڈے مشروبات، سایہ دار رہائشیں اور پیٹوں کو بھرنے اور معتدل تخلیق اور نیند کی لذتیں یہاں تک کہ تم میں سے کسی کا کسی عورت سے منگنی کرنا اس کے باوجود کہ اسے نکاح کا پیغام کسی اور نے دیا ہو پھر غیر نے اس عورت سے شادی کرلی اور اسے روک دیا۔
Top