Anwar-ul-Bayan - Al-Qasas : 69
وَ رَبُّكَ یَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
وَرَبُّكَ : اور تمہارا رب يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا : جو تُكِنُّ : چھپا ہے صُدُوْرُهُمْ : ان کے سینے وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
اور ان کے سینے جو کچھ مخفی کرتے ہیں اور جو یہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار اس کو جانتا ہے
(28:29) تکن۔ مضارع واحد مؤنث غائب۔ فاعل صدور چونکہ اسم ظاہر ہے اور جمع مکسر ہے اس لئے فعل کو مؤنث لایا گیا ہے اکن یکن اکنان افعال۔ کسی بات کو دل میں چھپانا۔ تکن وہ چھپاتی ہے ما تکن صدرہم جو ان کے سینے میں چھپائے ہوئے ہیں۔ جو ان کے دلوں میں پوشیدہ ہے اور جگہ قرآن مجید میں ہے او اکننتم فی انفسکم (2:235) یا اپنے دلوں میں مخفی رکھو (نکاح کی خواہش کو) یعلنون۔ مضارع جمع مذکر غائب اعلان (افعال) مصدر۔ وہ ظاہر کرتے ہیں۔ وہ علانیہ کرتے ہیں۔
Top