Anwar-ul-Bayan - Aal-i-Imraan : 141
وَ لِیُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یَمْحَقَ الْكٰفِرِیْنَ
وَلِيُمَحِّصَ : اور تاکہ پاک صاف کردے اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَيَمْحَقَ : اور مٹادے الْكٰفِرِيْنَ : کافر (جمع)
اور یہ بھی مقصود تھا خدا ایمان والوں کو خالص (مومن) بنادے اور کافروں کو نابود کر دے
(3:141) یمحص۔ تمحیص (تفعیل) تاکہ خالص اور صاف کر دے۔ المحص۔ کسی چیز کو کھوٹ اور عیب سے پاک کرنا۔ محصت الذھب میں نے سونے کو آگ میں گلا کر اس کے کھوٹ کو الگ کردیا۔ دلوں کے پاک کرنے پر تمحیص کا استعمال بمثل تزکیہ و تطہیر ہوتا ہے۔ دعا میں ہم کہتے ہیں اللہم محص عنا ذنوبنا۔ اے اللہ ! ہمارے گناہوں کو جو ہمارے ساتھ لگے ہوئے ہیں دور کردے۔ یمحق۔ محق مصدر (فتح) وہ گھٹاتا ہے۔ تاکہ وہ مٹا دے۔ تاکہ وہ ہلاک کر دے۔ یمحق اللہ الربو ویربی الصدقت (2:276) خدا سود کر نابود اور خیرات کو بڑھاتا ہے۔
Top