Anwar-ul-Bayan - Ash-Shura : 47
اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَئِذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِیْرٍ
اِسْتَجِيْبُوْا : مان لو۔ قبول کرلو لِرَبِّكُمْ : اپنے رب کے لیے (اپنے رب کی بات کو) مِّنْ : سے قَبْلِ : اس (سے) پہلے اَنْ يَّاْتِيَ : کہ آجائے يَوْمٌ : ایک دن لَّا مَرَدَّ لَهٗ : نہیں پھرنا اس کے لیے۔ ٹلنا اس کے لیے مِنَ اللّٰهِ : اللہ کی طرف سے مَا لَكُمْ : نہیں تمہارے لیے مِّنْ مَّلْجَاٍ : کوئی جائے پناہ يَّوْمَئِذٍ : اس دن وَّمَا لَكُمْ : اور نہیں تمہارے لیے مِّنْ نَّكِيْرٍ : کوئی انکار کرنا
(ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں خدا کی طرف سے آموجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو اس دن تمہارے لئے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا
(42:47) استجیبوا۔ امر کا صیغہ جمع مذکر غائب استجابۃ (استفعال) مصدر۔ تم حکم مانو۔ بعض نے کہا ہے استجیبوا لربکم : ای اجیبوا داعی اللّٰہ یعنی محمد رسول اللہ ﷺ ۔ من قبل ان : ان مصدریہ ہے۔ یاتی یوم لا مردلہ من اللّٰہ۔ ای یاتی یوم من دون اللّٰہ لامردلہ (پیشتر اس کے کہ) آجائے اللہ کی طرف سے وہ دن جو ٹلنے والا نہیں ہے۔ یوم سے مراد۔ یوم الموت یا یوم القیامۃ ہے۔ لا مردلہ۔ مرد۔ رد۔ مصدر میمی ہے پھیرنا۔ لوٹنا۔ کہ اس کے لئے بٹ جانا ۔ ٹل جانا۔ یا لوٹ جانا ممکن نہیں ہے۔ اگر من اللّٰہ کا تعلق لامرد سے ہے تو مطلب ہوگا۔ کہ اللہ جب اس روز کے آنے کا حکم دے چکے گا۔ تو پھر اس حکم کو واپس نہیں لے گا۔ ملجا۔ اسم ظرف مکان ۔ پناہ کی جگہ۔ لجا (باب فتح، سمع) سے مصدر۔ پناہ پکڑنا ۔ اور جگہ قرآن مجید میں ہے وظنوا ان لا ملجا من اللّٰہ الا الیہ (9:118) اور انہوں نے جان لیا کہ اللہ سے کہیں پناہ نہیں مل سکتی بجز اسی کے ہاں سے۔ یؤمئذ۔ اس روز ۔ ومالکم من نکیر : نکیر مصدر ہے بمعنی انکار (افعال) باب افعال سے نکیر (بروزن فعیل) مصدر غیر قیاسی ہے۔ اس جگہ نفی انکار سے مراد ہے ایسے انکار کی نفی جو نجات دے سکے۔ (کرخی) یا نکیر سے مراد ہے مددگار (مجاہد) یا نکیر بمنعی منکر ہے ۔ یعنی قیامت کے دن عذاب کا انکار کرنے والا کوئی نہ ہوگا (کلبی) تم نے جو کچھ کیا ہے تم اس کا انکار نہ کرسکو گے کیونکہ اعمال ناموں میں اس کا اندراج ہوگا اور تمہاری زبان اور تمہارے ہاتھ پاؤں وغیرہ بھی تمہارے اعمال کی شہادت دیں گے۔
Top