Anwar-ul-Bayan - Al-An'aam : 159
اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِیْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّمَاۤ اَمْرُهُمْ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جنہوں نے فَرَّقُوْا : تفرقہ ڈالا دِيْنَهُمْ : اپنا دین وَكَانُوْا : اور ہوگئے شِيَعًا : گروہ در گروہ لَّسْتَ : نہیں آپ مِنْهُمْ : ان سے فِيْ شَيْءٍ : کسی چیز میں (کوئی تعلق) اِنَّمَآ : فقط اَمْرُهُمْ : ان کا معاملہ اِلَى اللّٰهِ : اللہ کے حوالے ثُمَّ : پھر يُنَبِّئُهُمْ : وہ جتلا دے گا انہیں بِمَا : وہ جو كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ : کرتے تھے
جن لوگوں نے اپنے دین میں (بہت سے) راستے نکالے اور کئی کئی فرقے ہوگئے ان سے تم کو کچھ کام نہیں۔ ان کا کام خدا کے حوالے پھر جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو (سب) بتائے گا۔
6:159) فرقوا۔ فرق یفرق تفرق (تفعیل) انہوں نے ٹکڑے کر دئیے۔ یعنی انہوں نے مذہب کے کئی فرقے بنا دئیے۔ ماضی جمع مذکر غائب۔ وکانوا شیعا۔ اور ہوگئے کئی گروہ۔ اور گروہوں میں بٹ گئے۔ شیعا۔ جمع ہے شیعۃ کی۔ اصل میں شیاع کے معنی انتشار اور تقویت کے ہیں۔ اس کا اطلاق واحد تثنیہ جمع مذکر اور مؤنث سب پر ہوتا ہے۔ لست منھم فی شئی۔ تو کسی امر میں بھی ان میں سے نہیں ہے۔ یعنی آپ کا ان سے کوئی سروکار نہیں ہے آپ کا ان سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ینبئہم۔ نبا ینبی تنبئۃ (تفعیل) وہ بتادے گا۔ وہ خبردار کر دے گا۔ مضارع جمع مذکر غائب ہم ضمیر جمع مذکر غائب۔
Top