Anwar-ul-Bayan - Al-Haaqqa : 48
وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَتَذْكِرَةٌ : البتہ ایک نصیحت لِّلْمُتَّقِيْنَ : متقی لوگوں کے لیے
اور یہ (کتا ب) تو پرہیزگاروں کے لیے نصحیت ہے
(69:48) وانہ لتذکرۃ للمتقین : انہ میں ضمیر ہ واحد مذکر غائب قرآن مجید کے لئے ہے لام تاکید کا۔ تذکرۃ بروزن (تفعلۃ) باب تفضیل کا مصدر ہے یاد دہانی ، نصیحت، یاد رکھنے کی چیز۔ متقین : اتقاء (افتعال) سے مصدر۔ اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر بحالت جر ۔ پرہیزگار لوگ تقوی اسم مصدر۔ بمعنی نفس کو خوف کی چیز سے بچانا۔ اور شرع کی اصطلاح میں گناہ کی بات سے نفس کی حفاظت کو تقوی کہتے ہیں ۔
Top