Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 203
وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
وَاِذَا : اور جب قُرِئَ : پڑھا جائے الْقُرْاٰنُ : قرآن فَاسْتَمِعُوْا : تو سنو لَهٗ : اس کے لیے وَاَنْصِتُوْا : اور چپ رہو لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم پر تُرْحَمُوْنَ : رحم کیا جائے
اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
(7:204) استمعوا تم کان لگا کر (غور سے) سنو ۔ استماع (افتعال) سے امر۔ جمع مذکر حاضر۔ ینصت (ضرب) چپ رہنا۔ خاموش رہو۔ چپ سے سنتے رہو۔ انصات (باب افعال) سے نصت ینصت (ضرب) چپ رہنا۔ خاموشی سے سننا۔ امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔
Top