Madarik-ut-Tanzil - Al-Israa : 8
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ لِاَمٰنٰتِهِمْ : اپنی امانتیں وَعَهْدِهِمْ : اور اپنے عہد رٰعُوْنَ : رعایت کرنے والے
اور جو امانتوں اوراقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں
8: وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِاَمٰنٰتِہِمْ وَعَھْدِھِمْ (اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور وعدوں کا) قراءت : مکی اور سہل نے لا مانتھم پڑھا ہے۔ آیت میں مؤتمن علیہ شی ٔ اور معاھد علیہ کو امانت سے تعبیر کیا جیسا دوسرے ارشاد میں فرمایا : ان اللہ یامر کم ان تو وا الامانات الی اھلھا ] النسائ : 58[ ادائیگی توعیون کی ہوتی ہے معانی کی نہیں ہوتی۔ پس مراد اس سے وہ تمام امانتیں اور وعدے ہیں جو اللہ تعالیٰ یا مخلوق کی طرف سے کیے جائیں۔ رَاعُوْنَ (وہ حفاظت کرنے والے ہیں۔ ) الراعیؔ وہ شخص جو کسی چیز کی حفاظت واصلاح کا ذمہ دار ہو۔ جیسا کہ چرواہا بکریوں کیلئے ہوتا ہے۔
Top