Ashraf-ul-Hawashi - An-Nisaa : 149
اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا
اِنْ تُبْدُوْا : اگر تم کھلم کھلا کرو خَيْرًا : کوئی بھلائی اَوْ تُخْفُوْهُ : یا اسے چھپاؤ اَوْ تَعْفُوْا : یا معاف کردو عَنْ : سے سُوْٓءٍ : برائی فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ كَانَ : ہے عَفُوًّا : معاف کرنیوالا قَدِيْرًا : قدرت والا
۔ اگر تم (لوگوں کے ساتھ) کھلم کھلا بھلائی کرو یا چھپا کر کرو یا کوئی قصور معار کردو تو اللہ تعالیٰ بھی معاف کرتا ہے مقدور رکھ کر2
2 اس میں عفو کی ترغیب ہے (قرطبی) یعنی اگرچہ ظالم کا شکوہ یا اس کے حق میں بد دعاجائز ہے تاہم عفو درگزر سے کام لینا بہتر ہے حدیث میں ہے ولا زاد اللہ عبدا بعفوا الا عزا کہ جو شخص معاف کر یتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے۔ (ابن کثیر) یہ دو جملے برو خیر کے تمام شعبوں پر مشتمل ہیں (کبیر )
Top