Anwar-ul-Bayan - An-Nisaa : 149
اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا
اِنْ تُبْدُوْا : اگر تم کھلم کھلا کرو خَيْرًا : کوئی بھلائی اَوْ تُخْفُوْهُ : یا اسے چھپاؤ اَوْ تَعْفُوْا : یا معاف کردو عَنْ : سے سُوْٓءٍ : برائی فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ كَانَ : ہے عَفُوًّا : معاف کرنیوالا قَدِيْرًا : قدرت والا
اگر تم لوگ بھلائی کھلم کھلا کرو گے یا چھپا کر۔ یا برائی سے درگزر کرو گے تو خدا بھی معاف کرنیولا اور صاحب قدرت ہے۔
(4:149) تبدوا۔ مضارع جمع مذکر حاضر۔ اصل میں تبدون تھا۔ ان کی وجہ سے نون اعرابی گرگیا۔ ابداء سے۔ تم ظاہر کرو۔ تعفوا عن۔ عفو سے جمع مذکر حاضر۔ یہ بھی اصل میں تعفون تھا۔ ان شرطیہ کی وجہ سے نون اعرابی گرگیا۔ عقاعن۔ معاف کرنا۔ سزا نہ دینا۔ تعفوا عن۔ تم برائی کو معاف کردو۔ تم دوگزر کرو۔ تم برائی کی سزا نہ دو ۔ عفوا۔ بروزن فعول عفو سے مبالغہ کا صیغہ ہے اور عفو کے معنی برائی سے یا گناہ سے درگزر کرنے کے ہیں۔ عفوا۔ بہت زیادہ معاف کرنے وعالا۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں سے ہے۔
Top