Jawahir-ul-Quran - An-Nisaa : 149
اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا
اِنْ تُبْدُوْا : اگر تم کھلم کھلا کرو خَيْرًا : کوئی بھلائی اَوْ تُخْفُوْهُ : یا اسے چھپاؤ اَوْ تَعْفُوْا : یا معاف کردو عَنْ : سے سُوْٓءٍ : برائی فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ كَانَ : ہے عَفُوًّا : معاف کرنیوالا قَدِيْرًا : قدرت والا
اگر تم کھول کر کرو کوئی بھلائی یا اس کو چھپاؤ97 یا معاف کرو برائی کو تو اللہ بھی معاف کرنے والا بڑی قدرت والا ہے
97 یہ خطاب مومنوں سے ہے یعنی اگر تم علانیہ کسی پر احسان کرو یا چھپا کر یا کسی کی غلطیوں سے در گذر کرو تو یہ بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ باوجودیہ کہ قدرت کاملہ کا مالک ہے مگر پھر بھی گنہگاروں سے عفو و در گذر فرماتا ہے اس لیے بیشک منافقین کافروں سے دوستی رکھتے ہیں لیکن اس بناء پر تم ان کے خلاف اپنے دلوں میں بغض وعداوت اور انتقام کا جذبہ مت پیدا کرو بلکہ معاف کرو اور در گذر سے کام لو ممکن ہے تمہارا ایسا رویہ ان کے اخلاص کا باعث بن جائے۔
Top