Tafseer-e-Madani - An-Nisaa : 149
اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا
اِنْ تُبْدُوْا : اگر تم کھلم کھلا کرو خَيْرًا : کوئی بھلائی اَوْ تُخْفُوْهُ : یا اسے چھپاؤ اَوْ تَعْفُوْا : یا معاف کردو عَنْ : سے سُوْٓءٍ : برائی فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ كَانَ : ہے عَفُوًّا : معاف کرنیوالا قَدِيْرًا : قدرت والا
اگر تم لوگ ظاہر کر کے کرو کوئی نیکی، یا چھپاؤ تم اس کو، یا درگزر سے کام لو تم کسی برائی سے، تو (یہ سب درست اور قابل قدر ہے کہ) بیشک اللہ بڑا ہی درگزر کرنے والا، پوری قدرت والا ہے،2
387 جو بھی اچھائی تم کرو گے وہ خود تمہارے لیے ہی بہتر ہوگی : کہ اس کا فائدہ خود تم ہی لوگوں کو پہنچے گا اور یہ سب کچھ خود تمہارے ہی حق میں بہتر ہوگا۔ دنیا میں بھی، اور آخرت میں بھی۔ اور اس ضمن میں تمہیں اپنے رب مہربان کی صفات عفو و کرم کو اپنے سامنے رکھنا چاہیئے کہ جب وہ پوری قدرت رکھنے کے باوجود عفو و درگزر سے کام لیتا ہے تو تمہیں تو بطریق اولیٰ اس خلق کریم کو اپنانا چاہیئے اور اس طرح جو بھی کچھ تم کرو گے اس کا صلہ اور بدلہ پاؤ گے۔ پس جو بھی کوئی نیکی تم لوگ کروگے خواہ اس کو ظاہر کر کے کرو یا چھپا کر وہ ضائع نہیں جائے گی اور اس کا صلہ وثمرہ تم لوگوں کو بہرحال ملے گا کہ وہ رب غفور و رحیم بڑا ہی قدر دان اور شکور و کریم ہے ۔ سبحانہ وتعالی -
Top