Tafseer-e-Baghwi - An-Nisaa : 149
اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا
اِنْ تُبْدُوْا : اگر تم کھلم کھلا کرو خَيْرًا : کوئی بھلائی اَوْ تُخْفُوْهُ : یا اسے چھپاؤ اَوْ تَعْفُوْا : یا معاف کردو عَنْ : سے سُوْٓءٍ : برائی فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ كَانَ : ہے عَفُوًّا : معاف کرنیوالا قَدِيْرًا : قدرت والا
اگر تم لوگ بھلائی کھلم کھلا کرو گے یا چھپا کر۔ یا برائی سے درگزر کرو گے تو خدا بھی معاف کرنیولا اور صاحب قدرت ہے۔
149۔ (آیت)” ان تبدوا خیرا “ جو ایک نیکی کرے گا اس کو دس نیکیاں دی جائیں گی اگر ان کا ارادہ بھی کرلیا ۔ اگر ان نیکیوں پر عمل بھی نہ کیا ہو تو ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے ۔ (آیت)” او تخفوہ “ اس سے مراد خیر ہے یا مال ہے ، اگر تم جو صدقہ دیتے ہو اس کو جہرا دو یا تم چھپا کر دو (آیت)” او تعفوا عن سوائ “ اس کے ظلم سے معاف کردیں گے (آیت)” فان اللہ کا عفوا قدیرا “۔ اور یہ بات اولی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے درگزر کر دے گا قیامت کے دن ۔
Top