Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 140
قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا اَغَيْرَ اللّٰهِ : کیا اللہ کے سوا اَبْغِيْكُمْ : تلاش کروں تمہارے لیے اِلٰهًا : کوئی معبود وَّ : حالانکہ هُوَ : اس فَضَّلَكُمْ : فضیلت دی تمہیں عَلَي : پر الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
(اور یہ بھی) کہا کہ بھلا میں خدا کے سوا تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے ؟
140(قال) موسیٰ (علیہ السلام) نے (اغیر اللہ ابغیکم الھا وھو فضلکم علی العلمین) تمہارے زمانے کے جہان والوں پر ۔ حضرت ابو واقد لیثی ؓ سے روایت ہے کہ ہم نکلے نبی کریم ﷺ کے ساتھ حنین کی جانب تو ہمارا گزر ایک بیری پر ہوا تو ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ہمارے لئے چیزیں لٹکانے کے لئے کوئی جگہ مقرر کردیں جیسا کہ کفار کے لئے ذات انواط تھی کہ کفار اپنے ہتھیار ایک بیری کے ساتھ لٹکا دیتے تھے اور اس کے اردگرد چکر لگاتے تھے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ اکبر یہ فرمائش ایسے ہے جیسے بنی اسرائیل نے کہا تھا ” اجعل لنا الھا کما لھم الھۃ “ البتہ تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں پر چلو گے۔
Top