Tafseer-e-Madani - Al-A'raaf : 140
قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا اَغَيْرَ اللّٰهِ : کیا اللہ کے سوا اَبْغِيْكُمْ : تلاش کروں تمہارے لیے اِلٰهًا : کوئی معبود وَّ : حالانکہ هُوَ : اس فَضَّلَكُمْ : فضیلت دی تمہیں عَلَي : پر الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
نیز فرمایا کہ میں اللہ کے سوا تمہارے لئے کوئی معبود تلاش کروں، حالانکہ اسی وحدہ لاشریک نے تم کو فضیلت بخشی ہے سب جہان والوں پر،2
177 معبود برحق اللہ وحدہٗ لاشریک کے سوا کوئی نہیں : سو ارشاد فرمایا گیا کہ حضرت موسیٰ نے ان لوگوں سے مزید کہا کہ کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود تلاش کرلوں حالانکہ اسی وحدہ لا شریک نے تم لوگوں کو فضیلت بخشی ہے سب جہانوں پر۔ یعنی جب معبود حقیقی اس وحدہ لاشریک کے سوا کوئی ہے ہی نہیں اور اس نے تم لوگوں کو طرح طرح کے انعامات اور احسانات سے بھی نوازا ہے تو پھر یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے کہ میں اس خالق ومالک حقیقی اور معبود برحق کے سوا تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں ؟ کہ اس کے سوا کوئی معبود ہے ہی نہیں۔ سو تم لوگ ذرا سوچو کہ تمہارے رب نے اپنی ہدایت اور شریعت کے لئے تمہارا انتخاب کر کے تم کو کس قدر عظمت اور فضیلت سے نوازا ؟ تو کیا میں تمہارے لئے اس خدا کو چھوڑ کر کوئی اور معبود تلاش کروں ؟ سو ذرا تم لوگ سوچو کہ اس سے بڑھ کر ناشکری اور بےانصافی اور کیا ہوسکتی ہے ؟ تو پھر میں تمہارا یہ بیہودہ مطالبہ آخر کس طرح مان سکتا ہوں ؟۔ والعیاذ باللہ العظیم -
Top