Tafseer-e-Baghwi - Al-Baqara : 6
وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ فِيْٓ اُمِّ الْكِتٰبِ : ام الکتاب میں ہے لَدَيْنَا : ہمارے پاس لَعَلِيٌّ حَكِيْمٌ : البتہ بلند ہے، حکمت سے لبریز ہے
کہ ہم نے اس کو قرآن عربی بنایا ہے تاکہ تم سمجھو
3، انا جعلناہ قرآنا عربیا لعلکم تعقلون، باری تعالیٰ کا قول ، جعلناہ، یعنی ہم نے اس کتاب کو عربی بنایا اور کہا گیا ہے کہ ہم نے اس کو بیان کیا اور کہا گیا ہے کہ ہم نے اس کا نام رکھا اور کہا گیا ہے کہ ہم نے اس کی صفت بیان کی ہے۔ کہا جاتا ہے ، جعل فلان زیدا اعلم الناس، یعنی اس نے زید کی یہ صفت بیان کی ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کافرمان، وجعلو ا الملائکۃ الذین ھم عبادالرحمن اناثا، میں ہے اور اللہ تعالیٰ کے فرمان، جعلوا القرآن عضین، میں اور اللہ تعالیٰ کے قول ، اجعلتم سقایۃ الحاج، ان تمام میں جعل وصف اور تسمیہ کے معنی میں ہے۔
Top