Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 9
وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ
وَاَقِيْمُوا : اور قائم کرو۔ تولو الْوَزْنَ : وزن کو بِالْقِسْطِ : انصاف کے ساتھ وَلَا : اور نہ تُخْسِرُوا : خسارہ کر کے دو ۔ نقصان دو الْمِيْزَانَ : میزان میں۔ ترازو میں
کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو
8 ۔” الا تطغوا فی المیزان “ دلالت کرتا ہے یعنی تم انصاف سے تجاوز نہ کرو اور حسن اور قتادہ اور ضحاک رحمہم اللہ فرماتے ہیں اس سے وہ مراد ہے جس کے ذریعے وزن کیا جاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے انصاف اور برابری تک پہنچا جائے اور وزن کی اصل التقدیر ہے۔ ” الاتطغوا “ یعنی تاکہ تم مائل نہ ہوجائو اور ظلم کر بیٹھو اور تولنے میں حق سے تجاوز کر جائو۔
Top