Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 25
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠   ۧ
قَالَ : فرمایا فِيْهَا : اس میں تَحْيَوْنَ : تم جیو گے وَفِيْهَا : اور اس میں تَمُوْتُوْنَ : تم مروگے وَمِنْهَا : اور اس سے تُخْرَجُوْنَ : تم نکالے جاؤگے
یعنی فرمایا اس میں تمہارا جینا ہوگا اور اسی میں تمہارا مرنا اور اسی میں قیامت کے دن زندہ نکالے جاؤ گے۔
(25) (قال فیھا تحیون) یعنی زمین میں زندگی گزارو گے (وفیھا تموتون ومنھا تخرجون) یعنی زمین میں اپنی قبروں سے نکالے جائو گے۔ ابن عامر، حمزہ اور کسائی رحمہما اللہ نے ” تخرجون “ تاء کے زبر کے ساتھ یہاں اور زخرف میں پڑھا ہے۔ یعقوب (رح) نے یہاں موافقت کی ہے اور حمزہ اور کسائی رحمہما اللہ نے زیادہ کیا ہے ” وکذلک تخرجون “ الروم کی ابتداء میں اور باقی حضرات نے تاء کے پیش اور راء کے زبر کے ساتھ ان میں پڑھا ہے۔
Top