Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 45
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ كٰفِرُوْنَۘ
الَّذِيْنَ : جو لوگ يَصُدُّوْنَ : روکتے تھے عَنْ : سے سَبِيْلِ : راستہ اللّٰهِ : اللہ وَيَبْغُوْنَهَا : اور اس میں تلاش کرتے تھے عِوَجًا : کجی وَهُمْ : اور وہ بِالْاٰخِرَةِ : آخرت کے كٰفِرُوْنَ : کافر (جمع)
جو خدا کی راہ سے روکتے اور اس کی کجی ڈھونڈتے اور آخرت سے انکار کرتے تھے۔
تفسیر 45(الذین یصدون) پھیرتے تھے لوگوں کو (عن سبیل اللہ) اللہ کا کہنا ماننے سے (ویبغونھا عوجاً ) ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ غیر اللہ کے لئے نماز پڑھتے تھے اور جن چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے عظمت نہیں دی اس کو عظیم جانتے تھے۔ ” عوج “ عین کے کسرہ کے ساتھ دین میں یا زمین ٹیڑھا ہونا اور ہر وہ چیز جو سیدھی کھڑی نہ ہوتی ہو اس کو بھی کہہ سکتے ہیں اور اگر عین پر فتحہ ہو تو کھڑی چیز پر بولا جاسکتا ہے جیسے دیوار نیزہ وغیرہ۔ (وھم بالاخرۃ کفرون)
Top