Bayan-ul-Quran - Al-Ahzaab : 2
وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًاۙ
وَّاتَّبِعْ : اور پیروی کریں مَا يُوْحٰٓى : جو وحی کیا جاتا ہے اِلَيْكَ : آپ کی طرف مِنْ رَّبِّكَ ۭ : آپ کے رب (کی طرف) سے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے بِمَا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو خَبِيْرًا : خبردار
اور آپ کے پروردگار کی طرف سے جو حکم آپ پر وحی کیا جاتا ہے ا سپر چلیے تم لوگوں کے سب اعمال کی اللہ تعالیٰ پوری خبر رکھتا ہے۔ (ف 1)
1۔ اتق اور لا تطع اور اتبع اور توکل ان سب امرو نہی پر آپ پہلے ہی سے عامل ہیں، یہاں زیادہ مقصود مخالفین کو سنان ہے کہ ہمارے نبی تو اس حالت پر رہیں گے تم خائب و خاسر ہو کر بیٹھ رہو۔
Top