Bayan-ul-Quran - Ash-Shura : 19
اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ۠   ۧ
اَللّٰهُ : اللہ تعالیٰ لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِهٖ : مہربان ہے اپنے بندوں پر يَرْزُقُ : رزق دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جس کو چاہتا ہے وَهُوَ الْقَوِيُّ : اور وہ قوت والا ہے الْعَزِيْزُ : غلبے والا ہے
اللہ تعالیٰ (دنیا میں) اپنے بندوں پر مہربان ہے جس کو (جس قدر) چاہتا ہے روزی دیتا ہے (ف 5) اور وہ قوت والا اور زبر دست ہے۔
5۔ اس لطف فی الدنیا سے یہ لازم نہیں آتا کہ ان کا مسلک حق ہو، اور آخرت میں بھی ان پر لطف ہو، اور عذاب نہ ہو، بلکہ وہاں بوجہ تمکس بالباطل کے معذب ہوں گے۔
Top