Jawahir-ul-Quran - Ash-Shura : 19
اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ۠   ۧ
اَللّٰهُ : اللہ تعالیٰ لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِهٖ : مہربان ہے اپنے بندوں پر يَرْزُقُ : رزق دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جس کو چاہتا ہے وَهُوَ الْقَوِيُّ : اور وہ قوت والا ہے الْعَزِيْزُ : غلبے والا ہے
اللہ نرمی رکھتا ہے اپنے بندوں18 پر روزی دیتا ہے جس کو چاہے اور وہی ہے زور آور زبردست
18:۔ ” اللہ لطیف۔ الایۃ “ یہ آیت پہلے دعوے سے متعلق ہے اور اس کی تائید ہے۔ القوی القادر علی کل شیء، العزیز ای لایغالب ولا یدافع “ قالہ الشیخ (رح) تعالی۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے حسب حکمت کسی کو زیادہ اور کسی کو کم رزق دیتا ہے، وہ ہر چیز پر قادر اور سب پر غالب ہے۔ لہذا سب کچھ کرنے والا اور کارساز وہی ہے، اس لیے حاجات میں صرف اسی کو پکارو۔
Top