Bayan-ul-Quran - Az-Zukhruf : 18
اَوَ مَنْ یُّنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَةِ وَ هُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْنٍ
اَوَمَنْ : کیا بھلا جو يُّنَشَّؤُا : پالا جاتا ہے فِي : میں الْحِلْيَةِ : زیورات (میں) وَهُوَ فِي الْخِصَامِ : اور وہ جھگڑے میں غَيْرُ مُبِيْنٍ : غیر واضح ہو
کیا جو کہ (عادةً ) آرائش میں نشونما پائے اور مباحثہ میں قوت بیانیہ (بھی) نہ رکھے۔ (ف 3)
3۔ مشرکین مکہ کی یہ حالت تھی کہ اپنے گھر لڑکی کا پیدا ہونا تو برا سمجھتے تھے لیکن رب العالمین کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے تھے، فرمایا کہ لڑکی کی ذات جو گہنے پاتے میں پلے اور بوقت ضرورت جس کے منہ سے پوری بات بھی نہ نکل سکے اس کو اللہ کی طرف منسوب کرتے ہو۔
Top