Dure-Mansoor - Al-Hujuraat : 3
اِنَّ الَّذِیْنَ یَغُضُّوْنَ اَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ امْتَحَنَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ لِلتَّقْوٰى١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ عَظِیْمٌ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک جو لوگ يَغُضُّوْنَ : پست رکھتے ہیں اَصْوَاتَهُمْ : اپنی آوازیں عِنْدَ : نزدیک رَسُوْلِ اللّٰهِ : اللہ کا رسول اُولٰٓئِكَ : یہ وہ لوگ الَّذِيْنَ : جو، جن امْتَحَنَ اللّٰهُ : آزمایا ہے اللہ نے قُلُوْبَهُمْ : ان کے دل لِلتَّقْوٰى ۭ : پرہیزگاری کیلئے لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ : ان کیلئے مغفرت وَّاَجْرٌ عَظِيْمٌ : اور اجر عظیم
بیشک جو لوگ اللہ کے رسول کے پاس اپنی آوازوں کو پست کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقوی کے لئے خاص کردیا ہے۔ ان کے لئے مغفرت ہے اور بڑا اجر ہے
16:۔ ابن مردویہ (رح) نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا جب یہ (آیت ) ” اولئک الذین لمتحن اللہ قلوبھم للتقوی “ (یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے تقوی کے لئے خاص کردیا) نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ان میں سے ثابت قیس بن شماس بھی ہیں۔ 17:۔ الفریابی وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) والبیہقی (رح) نے شعب الایمان میں مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” امتحن “ سے مراد ہے خالص یعنی خالص کرنا۔ 18:۔ عبدالرزاق (رح) وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے قتادہ ؓ سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو خالص کردیا ان چیزوں میں جس کو وہ پسند فرماتے تھے۔ 19:۔ احمد (رح) نے الزھد میں مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ کسی آدمی نے حضرت عمر ؓ کی طرف لکھا اے امیر المؤمنین ایک آدمی کسی گناہ کی خواہش نہیں رکھتا نہ اس پر عمل کرتا ہے یہ افضل ہے یا وہ آدمی جو گناہ کی خواہش رکھتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتا ؟ حضرت عمر ؓ نے لکھا وہ بلاشبہ لوگ افضل ہیں جو گناہ کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے (آیت ) ” اولئک الذین لمتحن اللہ قلوبھم للتقوی، لھم مغفرۃ واجرعظیم “ (یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے تقوی کے لئے خالص کردیا ان لوگوں کیلئے مغفرت اور بڑا اجر ہے ) ۔ 20:۔ الحکیم ترمذی (رح) نے محکول (رح) سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ابن آدم کا نفس جوان رہتا ہے اگر اس کا بدن بوڑھا بھی ہوجائے سوائے ان لوگوں کے جن کے دلوں نے اللہ کے تقوی کیلئے خالص کردیا اور وہ بہت تھوڑے ہیں۔ 21:۔ ابن المبارک نے الزھد میں ابوررجاء ؓ سے روایت کیا کہ تم میں سے ہر ایک کا نفس برابر جوان رہتا ہے کسی چیز کی محبت سے اگرچہ اس کے سینے کی ہڈیاں بوڑھی بھی ہوجائیں سوائے ان لوگوں کے جن کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے تقوی کے لئے خالص کردیا ہوں اور وہ تھوڑے ہیں۔
Top