Dure-Mansoor - An-Najm : 40
ذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ
ذُوْ مِرَّةٍ ۭ : صاحب قوت ہے فَاسْتَوٰى : پھر پورا نظر آیا۔ سیدھا کھڑا ہوگیا۔ درست ہوگیا
پھر وہ اصلی صورت میں نمودار ہوا
4:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے ابن ابی حاتم (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' ذومرۃ '' سے مراد ہے خوبصورت پیدائش والے۔ 5:۔ الطستی نے اپنے مسائل میں حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت ) ' ' ذو مرۃ '' کے بارے میں پوچھا تو فرمایا اس سے مراد ہے جو اللہ تعالیٰ کے امر کے بارے میں زبردست قوت اور طاقت والا ہو۔ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں فرمایا ہاں کیا تو نے نابغہ بنی ذیبان کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔ فدی اقربہ اذ ضافنی وھنا قری ذی مرۃ حازم : ترجمہ : اس نے فدیہ دینے کا اقرار کیا جب وہ میرے ہاں مہمان بنا اور یہ تو طاقت ور محتاط اور مستقل مزاج (سردار) کی بستیاں ہیں۔
Top