Dure-Mansoor - An-Naba : 23
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ
لّٰبِثِيْنَ : ہمیشہ رہنے والے ہیں فِيْهَآ : اس میں اَحْقَابًا : مدتوں
جس میں وہ بہ تزیادہ عرصہ ہائے دراز تک رہیں گے
6۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت لبثین احقابا میں احقابا سے مراد سال ہیں۔ 7۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت لبثین احقابا سے مراد ہے کہ اس کی کوئی مدت مقرر نہیں جب بھی ایک حقب گذرے گا تو ہم دوسرے میں داخل ہوجائیں گے۔ ایک حق ستر سال کا ہے 8۔ عبد بن حمید وابن جریر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ ایک حقب ستر سال کا ہے اور اس میں سے ہر دن ہزار سال کا ہے۔ 9۔ عبد بن حمید وابن جریر وابو الشیخ نے ربیع (رح) سے روایت کیا کہ آیت لبثین احقابا سے مراد ہے کہ کوئی تم میں سے ان احقاب کو نہیں جان سکتا مگر یہ کہ ایک حق اسی سال کا ہے۔ اور ایک سال تین سو ساٹھ دن کا ہے اور ایک دن ہزار سال کی مقدار کا ہے۔ اور اسی طرح ایک حقب اٹھارہ ہزار سال کا ہوگا۔ 10۔ ابن جریر نے بشیر بن کعب (رح) سے روایت کیا کہ آیت لبثین احقابا کے بارے میں کہ مجھ تک یہ خبر پہنچی ہے کہ حقب تین سو سال کا ہے اور ہر سال تین سو ساٹھ دن کا ہے اور ہر دن ہزار سال کا ہے۔ 11۔ عبدالرزاق والفریابی وہناد وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے سالم بن ابی جعد (رح) سے روایت کیا کہ علی بن ابی طالب ؓ نے ہلال الجری سے پوچھا کیا تم اللہ کی کتاب میں حقب کو جانتے ہو ؟ اس نے کہا ہم اس کو اسی سال کا پاتے ہیں اور اس میں ہر سال بارہ ماہ کا ہے۔ اور ہر مہینہ تیس دن کا ہے اور ہر دن ہزار سال کا 12۔ سعید بن منصور والحاکم وصححہ نے ابن مسعود ؓ سے آیت لبثین احقابا کے بارے میں روایت کیا کہ حقب اسی سال کا ہے۔ 13۔ بزار نے ابوہریرہ ؓ سے مرفوع روایت میں روایت کیا کہ آیت لبثین فیہا احقابا میں حقب اسی سال کا ہے۔ 14۔ ہناد وابن جریر وابن ابی حاتم نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ آیت لبثین احقابا میں حقب اسی سال کا ہے اور ایک سال تین سو ساٹھ دن کا ہے اور ایک دن ہزار سال کا ہے ان سالوں میں سے جس کو تم شمار کرتے ہو۔ 15۔ ابن جریر نے سعید بن جبیر (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔ 16۔ عبد بن حمید نے ابوہریرہ ؓ سے آیت لبثین احقابا کے بارے میں روایت کیا کہ ایک حقب اسی سال کا ہے اور ان میں سے ایک دن دنیا کے چھٹا حصہ کی طرح ہے۔ 17۔ ابن عمر العددی نے اپنے مسد میں ابن ابی حاتم والطبرانی وابن مردویہ نے ضعیف سند کے ساتھ ابو امامہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی مکرم ﷺ نے فرمایا آیت لبثین احقابا میں حب ہزار مہینے کا ہے اور ایک مہینہ تیس دن کا ہے اور ایک سال بارہ مہینہ کا اور ایک سال تین سو ساٹھ دن کا ہے اور اس میں سے ہر دن ہزار سال کا ہے۔ ان سالوں میں سے جن کو تم گنتے ہو تو اس طرح سے ایک حقب اسی ہزار سال کا ہے۔ ایک حقب اس سال کا ہے۔ 18۔ البزار وابن مردویہ والدیلمی نے ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ کی قسم ! کوئی آگ سے نہیں نکلے گا یہاں تک کہ کئی حقب اس میں ٹھہرے گا۔ اور ایک حق اسی سال سے زائد ہے۔ ہر سال تین سو ساٹھ دن کا ہے اور ایک دن ہزار سال کا ہے ان سالوں میں سے جن کو تم شمار کرتے ہو۔ ابن عمر ؓ نے فرمایا کوئی کافر بھروہ نہ رکھے کہ وہ آگ سے نکلے گا۔ 19۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ حقب اسی سال کا ہے۔ 20۔ سعید بن منصور وابن المنذر نے عبداللہ بن عمرو ؓ سے آیت لبثین فیہا احقابا کے بارے میں روایت کیا کہ ایک حقب اسی سال کا ہے۔ 21۔ ابن مردویہ نے عبادہ بن صامت ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایک حقب چالیس سال کا ہے۔ 22۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے ” احقابا “ کو الف کے ساتھ پڑھا۔ 23۔ عبد بن حمید نے عمرو بن میمون (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے ” احقابا “ کو بغیر الف کے پڑھا۔ 24۔ ابن جریر نے خالد بن معدان (رح) سے آیت لبثین فیہا احقابا اور الا ماشاء ربک (ھود آیت 107) کے بارے میں روایت کیا کہ یہ دونوں آیات جنت والوں اور توحید والوں کے بارے میں ہیں جو اہل قبلہ میں ہیں۔
Top