Tafseer-e-Mazhari - An-Nahl : 42
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو صَبَرُوْا : انہوں نے صبر کیا وَ : اور عَلٰي رَبِّهِمْ : اپنے رب پر يَتَوَكَّلُوْنَ : بھروسہ کرتے ہیں
یعنی وہ لوگ جو صبر کرتے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں
الذین صبروا وعلی ربھم یتوکلون اور ایسے ہیں کہ صبر کرتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ صَبَرُوْا کا مفعول محذوف ہے ‘ یعنی کافروں کی طرف سے ایذاء پانے اور وطن چھوڑنے اور دوسرے مصائب پر صبر کرتے ہیں۔ یَتَوَکَّلُوْنَ یعنی اپنے تمام معاملات اللہ کے سپرد کردیتے ہیں اور سب سے (دل کا) تعلق توڑ کر اللہ سے اپنا رابطہ جوڑ لیتے ہیں۔ جب کافروں نے رسول اللہ ﷺ کی نبوت کا انکار کردیا اور کہنے لگے : کوئی آدمی اللہ کا پیغامبر نہیں ہوسکتا۔ اللہ نے ہماری ہدایت کیلئے کسی فرشتہ کو کیوں نہیں بھیجا ؟ اس پر آیت ذیل کا نزول ہوا۔
Top