Jawahir-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 82
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
فَمَنْ : پھر جو تَوَلّٰى : پھر جائے بَعْدَ : بعد ذٰلِكَ : اس فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی ھُمُ : وہ الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان
پھر جو کوئی پھر جاوے اس کے بعد تو وہی لوگ ہیں نافرمان118
118 مذکورہ عہد چونکہ انبیاء (علیہم السلام) کی تبعیت میں ان کی امتوں سے بھی لیا گیا تھا۔ اس لیے یہاں اعراض کرنے والوں اور عہد توڑنے والوں سے امتیں ہی مراد ہیں۔ کیونکہ عہد شکنی کبیرہ گناہ ہے۔ جس کا صدور انبیاء (علیہم السلام) سے ناممکن ہے۔
Top