Urwatul-Wusqaa - Aal-i-Imraan : 82
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
فَمَنْ : پھر جو تَوَلّٰى : پھر جائے بَعْدَ : بعد ذٰلِكَ : اس فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی ھُمُ : وہ الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان
تو اب جو شخص اس سے (یعنی پختہ عہد سے) روگرداں ہو تو یقینا ایسے ہی لوگ ہیں جو فاسق ہیں
جو شخص بھی اس سے اعراض کرے گا وہ نافرمانی کا مرتکب ہوگا : 168: اس آیت نے اس بات کی مزید وضاحت فرما دی کہ یہ مذکورہ عہد انبیاء کرام (علیہم السلام) سے اور پھر ان کی وساطت سے ان کی امتوں کے لوگوں سے بھی لیا گیا تھا کہ ” تم ضرور اس رسول موعود یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کی تصدیق کرنا “ اور یہ کہ اگر تم کو اس کا زمانہ مل جائے تو خود اس کی مدد کرنا اور اگر وہ تمہارے زمانہ میں آئے تو اپنے متبعین کو نصیحت کردینا کہ جو بھی اس کے زمانہ میں موجود ہو اس کی مدد کرے۔ “ اب زیر نظر آیت میں فرمایا جا رہا ہے کہ ” اب اس اقرار کے بعد جس شخص نے بھی پیغمبروں کی اتباع سے اپنا رخ پھیرا یہ رخ پھیرنے والا خواہ کوئی ہو پس وہی ایمان سے خارج ہوجائے گا۔ “ فَاُوْلٰٓئِکَ ھُمُ الْفَاسِقُوْنَ چونکہ پیشواؤں کے ذکر کے بعد متبعین کے ذکر کی ضرورت نہ تھی اس لیے پیشواؤں ہی کے ذکر پر اکتفا کیا۔
Top