Tafheem-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 82
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
فَمَنْ : پھر جو تَوَلّٰى : پھر جائے بَعْدَ : بعد ذٰلِكَ : اس فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی ھُمُ : وہ الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان
اس کے بعد جو اپنے عہد سے پھر جائے وہی فاسق ہے۔70
سورة اٰلِ عِمْرٰن 70 اس ارشاد سے مقصود اہل کتاب کو متنبہ کرنا ہے کہ تم اللہ کے عہد کو توڑ رہے ہو، محمد ﷺ کا انکار اور ان کی مخالفت کر کے اس میثاق کی خلاف ورزی کر رہے ہو، جو تمہارے انبیاء سے لیا گیا تھا، لہٰذا اب تم فاسق ہوچکے ہو، یعنی اللہ کی اطاعت سے نکل گئے ہو۔
Top