Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 41
وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ لَا یُنْصَرُوْنَ
وَ : اور جَعَلْنٰهُمْ : ہم نے بنایا انہیں اَئِمَّةً : سردار يَّدْعُوْنَ : وہ بلاتے ہیں اِلَى النَّارِ : جہنم کی طرف وَ : اور يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت لَا يُنْصَرُوْنَ : وہ مدد نہ دئیے جائیں گے
اور ہم نے ان لوگوں کو ایسا فائدہ بنایا تھا جو دوزخ کی طرف بلاتے رہے اور قیامت کے روز ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی
41۔ اور ہم نے ان کو ایسا قائد اور سردار بنایا کہ وہ لوگوں کو دوزخ اور جہنم کی طرف بلاتے رہے اور قیامت کے دن ان کی کوئی مدد نہیں ہوگی اور ان کا کوئی ساتھ نہیں دیگا ، جب کوئی ساتھی نہ ہوگا تو ہر قسم کی مدد سے محروم رہیں گے ، یعنی قوم کے بڑے بنے تھے اور ہم نے ان کو سردار کیا تھا لیکن انہوں نے بجائے صحیح رہنمائی اور ایمان و اسلام کی دعوت دینے کے ان کو دوزخ کی طرف جانے کی دعوت دی اب قیامت میں ان سرداران قوم کا یہ حشر ہوگا کہ بےیارو مدد گار پڑے رہیں گے۔
Top