Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 12
لَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
لَهٗ : اس کے لیے ہیں مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ : کنجیاں ہیں آسمانوں کی وَالْاَرْضِ : اور زمین کی يَبْسُطُ : پھیلاتا ہے۔ فراخ کرتا ہے الرِّزْقَ : رزق لِمَنْ يَّشَآءُ : جس کے لیے چاہتا ہے وَيَقْدِرُ : اور نپا تلا دیتا ہے اِنَّهٗ : بیشک وہ بِكُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز کے ساتھ عَلِيْمٌ : جاننے والا ہے
آسمانوں کی اور زمین کی کنجیاں سب اسی کے اختیار میں ہیں جس کی روزی چاہتا ہے فراغ کردیتا ہے اور جسی کی روزی چاہتا ہے کم کردیتا ہے بیشک وہ ہر چیز سے پوری طرح واقف ہے۔
(12) آسمانوں کی اور زمین کی کنجیاں سب اسی کے اختیار میں ہیں جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور جس روزی کو چاہتا ہے کم کردیتا ہے اور نپی تلی کردیتا ہے اور اس کی روزی تنگ کردیتا ہے بیشک وہ ہر چیز کو پوری طرح جاننے والا ہے اور ہر چیز سے پوری طرح واقف ہے۔ یعنی آسمانوں اور زمین میں اسی کا تصرف ہے جس کی روزی چاہتا ہے کشادہ کردیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے کم کردیتا ہے اور اس کو تنگدست بنادیتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز کو جانتا ہے اور ہر شخص کو مصلحت سے خوب واقف ہے جس کو جس لائق سمجھتا ہے اپنی حکمت کے موافق اسی قدر روزی سے نوازتا ہے۔
Top