Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 38
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ لَا یَبْعَثُ اللّٰهُ مَنْ یَّمُوْتُ١ؕ بَلٰى وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَۙ
وَاَقْسَمُوْا : اور انہوں نے قسم کھائی بِاللّٰهِ : اللہ کی جَهْدَ : سخت اَيْمَانِهِمْ : اپنی قسم لَا يَبْعَثُ : نہیں اٹھائے گا اللّٰهُ : اللہ مَنْ يَّمُوْتُ : جو مرجاتا ہے بَلٰى : کیوں نہیں وَعْدًا : وعدہ عَلَيْهِ : اس پر حَقًّا : سچا وَّلٰكِنَّ : اور لیکن اَكْثَرَ : اکثر النَّاسِ : لوگ لَا يَعْلَمُوْنَ : نہیں جانتے
اور نہ ایسے گمراہوں کا کوئی مدد گارہو گا اور منکر بڑی تاکید سے اس بات پر خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ جو شخص مرجاتا ہے خدا اس کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا ہاں ضرور زندہ کریگا یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا اس نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے لیکن اکثر لوگ اس زندگی کو نہیں جانتے
38 ۔ اور دین حق کے منکر بڑی تاکید کے ساتھ اس بات پر اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ جو شخص مرجاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو زندہ کر کے نہیں اٹھائے گا ہاں وہ ضرور زندہ کر کے اٹھائے گا یہ دوبارہ زندہ کرنا اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جس کو پورا کرنا اس نے اپنے ذمے لازم کر رکھا ہے لیکن اکثر لوگ اس زندگی کو نہیں جانتے اور اس دوسری زندگی پر یقین نہیں لاتے۔
Top