Kashf-ur-Rahman - Al-Hashr : 3
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِی الدُّنْیَا١ؕ وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
وَلَوْلَآ : اور اگر نہ اَنْ : یہ کہ كَتَبَ : لکھ رکھا ہوتا اللّٰهُ : اللہ عَلَيْهِمُ : ان پر الْجَلَآءَ : جلا وطن ہونا لَعَذَّبَهُمْ : تو وہ انہیں عذاب دیتا فِي الدُّنْيَا ۭ : دنیا میں وَلَهُمْ : اور ان کے لئے فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں عَذَابُ النَّارِ : جہنم کا عذاب
اور اگر اللہ تعالیٰ نے جلا وطن ہونا ان کی قسمت میں نہ لکھا ہوتا تو ان کو دنیا ہی میں سزا دیتا اور آخرت میں ان کو دوزخ کا عذاب ہونا ہے۔
(3) اور اگر اللہ تعالیٰ ان کے جلاوطن مقدر نہ کردیتا اور ان کی قسمت میں جلاوطن نہ ہوتی تو ان کی دنیا ہی میں سزا دیتا اور آخرت میں تو بہرحال ان کے لئے عذاب ہے۔ یعنی اگر ان کے لئے جلاوطن ہوجانا مقدر نہ ہوتا اور اللہ تعالیٰ ان کی قسمت میں جلاوطن نہ لکھ دیتا مدعا یہ ہے کہ اگر یہ ترک وطن نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ ان کو دنیا میں عذاب کرتا اور قتل ہوتے اور قید کئے جاتے اور اس جلاوطنی نہ لکھ دیتا مدعا یہ ہے کہ اگر یہ ترک وطن نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ ان کو دنیا میں عذاب کرتا اور قتل ہوتے اور قید کئے جاتے اور اس جلاوطنی کے باوجود آخرت میں ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔
Top