Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 126
وَ مَا تَنْقِمُ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنْ اٰمَنَّا بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتْنَا١ؕ رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ۠   ۧ
وَمَا : اور نہیں تَنْقِمُ : تجھ کو دشمنی مِنَّآ : ہم سے اِلَّآ : مگر اَنْ : یہ کہ اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِاٰيٰتِ : نشانیاں رَبِّنَا : اپنا رب لَمَّا : جب جَآءَتْنَا : وہ ہمارے پاس آئیں رَبَّنَآ : ہمارا رب اَفْرِغْ : دہانے کھول دے عَلَيْنَا : ہم پر صَبْرًا : صبر وَّ تَوَفَّنَا : اور ہمیں موت دے مُسْلِمِيْنَ : مسلمان (جمع)
اور تو نے ہم میں سوائے اس کے اور کونسا عیب دیکھا ہے کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر جب کہ وہ نشانیاں ہم تک پہنچ گئیں ایمان لے آئے ہیں اے ہمارے رب ہم پر بہ کثرت صبر کا فیضان فرما اور ایسی حالت میں ہماری روح قبض کر کہ ہم مسلمان ہوں
126 اور تو نے ہم میں سوائے اس کے اور کون سا عیب دیکھا ہے اور تجھ کو سوائے اس کے ہم سے کیا بیر اور دشمنی ہے اور تو ہم سے سوائے اس کے اور کس بات کا انتقام لینا چاہتا ہے کہ ہم اپنے رب کے احکام اور اس کی نشانیوں پر جب وہ احکام اور نشانیاں ہمارے پاس آئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے ہمارے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہم پر بکثرت صبر کا فیضان فرما اور ہم کو اسلام اور مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے یعنی اس سخت سزا کی وجہ اس کے علاوہ نہیں معلوم ہوئی کہ ہم کو صرف اس جرم میں تو قتل کرنا چاہتا ہے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر ایمان کیوں لائے جبکہ وہ احکام ہمارے پاس پہنچ گئے اچھا اب تجھ کو جو کچھ کرنا ہے وہ کر اور ہم جس رب پر ایمان لائے ہیں اس سے دعا کرتے ہیں۔
Top