Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 206
اِنَّ الَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یُسَبِّحُوْنَهٗ وَ لَهٗ یَسْجُدُوْنَ۠۩  ۞   ۧ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ عِنْدَ : نزدیک رَبِّكَ : تیرا رب لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ : تکبر نہیں کرتے عَنْ : سے عِبَادَتِهٖ : اس کی عبادت وَيُسَبِّحُوْنَهٗ : اور اس کی تسبیح کرتے ہیں وَلَهٗ : اور اسی کو يَسْجُدُوْنَ : سجدہ کرتے ہیں
بیشک جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے سرتابی اور گردن کشی نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔
206 بلاشبہ جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے استکبار اور سرتابی اور گردن کشی نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اسی کے لئے سجدہ ریز رہتے ہی۔ یعنی حضرت حق تعالیٰ کی بارگاہ میں جو مخلوق ہے وہ سب خدا کی یاد میں مشغول ہیں حضرت حق کی عبادت سے سرتابی نہیں کرتے بلکہ خدا کی عبادت کو موجب عزت سمجھتے ہیں اور صرف اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی مقرب فرشتے بھی اس کی یاد سے غافل نہیں تو انسان کو اور بھی ضرور ہے اور اس کے سوا کسی کو سجدہ نہ کرے اس جا پر سجدہ آتا ہے۔ 12 مختصراً تم تفسیر سورة اعراف
Top