Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 24
قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ
قَالَ : فرمایا اهْبِطُوْا : اترو بَعْضُكُمْ : تم میں سے بعض لِبَعْضٍ : بعض عَدُوٌّ : دشمن وَلَكُمْ : اور تمہارے لیے فِي الْاَرْضِ : زمین میں مُسْتَقَرٌّ : ٹھکانا وَّمَتَاعٌ : اور سامان اِلٰي حِيْنٍ : ایک وقت تک
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم نیچے اترو تم سب آپس میں ایک دوسرے کے دشمن رہوگے اور تمہارے لئے زمین ایک معین وقت تک ٹھہرنا اور نفع اٹھانا ہوگا
24 اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا تم یہاں سے یعنی جنت سے زمین پر اترو اور اس حالت میں اترو کہ تم ایک دوسرے کے یعنی تمہارے بعض بعض کے دشمن ہوں گے اور تمہارے لئے ایک وقت متعین تک زمین میں ٹھہرنا اور زمین کے اسبابِ معیشت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ یعنی تم زمین میں جائو وہاں تمہاری اولاد آپس میں ایک دوسرے کی دشمن اور مخالف ہوگی اور تم وہاں موت کے وقت تک ٹھہرو گے اور تمہارے رہنے سہنے اور کھانے پینے کا انتظام زمین کی پیداوار سے ہوگا۔
Top