Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 90
وَ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَیْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ
وَقَالَ : اور بولے الْمَلَاُ : سردار الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا مِنْ : سے قَوْمِهٖ : اس کی قوم لَئِنِ : اگر اتَّبَعْتُمْ : تم نے پیروی کی شُعَيْبًا : شعیب اِنَّكُمْ : تو تم ضرور اِذًا : اس صورت میں لَّخٰسِرُوْنَ : خسارہ میں ہوگے
اور شعیب کی قوم کے کافر رئوسا نے کہا اگر تم لوگ شعیب (علیہ السلام) کے پیچھے چلے تو یقیناً تم سخت نقصان اٹھانے والے ہوگے
90 اور شعیب (علیہ السلام) کی قوم ان رئوسا اور سرداروں نے جنہوں نے کفر کی راہ اور کافرانہ روش اختیار کررکھی تھی ان غیر مسلموں سے کہا جو ابھی شعیب (علیہ السلام) کی تعلیم کے بارے میں کوئی آخری فیصلہ نہ کرسکے تھے کہ اگر تم نے شعیب (علیہ السلام) کی پیروی اختیار کی اور شعیب کے کہنے پر چلے تو یقیناً اس وقت تم سخت نقصان اٹھانے والے ہوجائو گے اور بڑے ہی خسارے میں پڑجائوگے۔
Top