Urwatul-Wusqaa - Al-A'raaf : 90
وَ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَیْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ
وَقَالَ : اور بولے الْمَلَاُ : سردار الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا مِنْ : سے قَوْمِهٖ : اس کی قوم لَئِنِ : اگر اتَّبَعْتُمْ : تم نے پیروی کی شُعَيْبًا : شعیب اِنَّكُمْ : تو تم ضرور اِذًا : اس صورت میں لَّخٰسِرُوْنَ : خسارہ میں ہوگے
قوم کے سرداروں نے جو شعیب (علیہ السلام) کے منکر تھے کہا اگر تم نے شعیب (علیہ السلام) کی پیروی کی تو یہی سمجھ لو تم برباد ہوئے
منکرین کا اعلان کہ اگر تم نے شعیب (علیہ السلام) کی پیروی کی تو برباد ہوجائو گے : 101: سرداران قوم شعیب (علیہ السلام) نے جب شعیب (علیہ السلام) کا یہ عزم و استقلال دیکھا تو اب ان سے روئے سخن پھیر کر اپنی قوم کے لوگوں سے کہنے لگے۔ خبردار ! اگر تم نے شعیب (علیہ السلام) کا کہنا مانا تو تم ہلاک و بربادہوجائو گے۔ حضرت شعیب (علیہ السلام) نے یہ بھی فرمایا کہ دیکھو اللہ تعالیٰ نے مجھ کو اس لئے بھیجا ہے کہ میں اپنے مقدور بھر تمہاری اصلاح کی سعی کروں اور میں جو کچھ کہتا ہوں اس کی صداقت اور سچائی کے لئے اللہ کی طرف سے حجت ، دلیل اور نشانی بھی پیش کر رہا ہوں مگر افسوس کہ تم اس واضح حجت کو دیکھ کر بھی سرکشی و نافرمانی پر قائم ہو اور مخالفت کا کوئی پہلو ایسا نہیں ہے جو تم سے چھوٹا ہوا ہو۔ اگر تم اب بھی نہ مانو گے تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں اللہ تعالیٰ کا عذاب تم کو ہلاک و برباد نہ کر ڈالے۔ اس کا فیصلہ اٹل ہے اور کسی کو مجال نہیں کہ اس کو رد کر دے۔
Top