Al-Qurtubi - Al-A'raaf : 90
وَ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَیْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ
وَقَالَ : اور بولے الْمَلَاُ : سردار الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا مِنْ : سے قَوْمِهٖ : اس کی قوم لَئِنِ : اگر اتَّبَعْتُمْ : تم نے پیروی کی شُعَيْبًا : شعیب اِنَّكُمْ : تو تم ضرور اِذًا : اس صورت میں لَّخٰسِرُوْنَ : خسارہ میں ہوگے
اور ان کی قوم میں سے سردار لوگ جو کافر تھے کہنے لگے بھائیوں اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو بیشک تم خسارے میں پڑگئے
آیت نمبر : 90۔ تا 93 قولہ تعالیٰ : آیت : وقال الملا الذین کفروا من قومہ یعنی انہوں نے اپنے سے کمتر اور کمزورلوگوں کو کہا : آیت : لئن اتبعتم شعیبا انکم اذا لخسرون کہ اگر تم شعیب کی پیروی کرنے لگے تو یقینا تم ہلاک ہوجاؤ گے۔ آیت : فاخذتھم الرجفۃ پھر انہیں زلزلہ نے پکڑ لیا۔ اور یہ قول بھی ہے کہ رجفہ کا معنی چیخ ( کرخت آواز) ہے اور اصحاب لایکۃ شدید بادل کے سبب ہلاک کیے گئے، جیسا کہ اس کا بیان آگے آئے گا۔ قولہ تعالیٰ : آیت : الذین کذبوا شعیبا کان لم یغنوا فیھا جرجانی نے کہا ہے : کہا گیا ہے یہ نیا کلام ہے۔ یعنی جنہوں نے حضرت شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلایا وہ اس طرح ہوگئے گویا وہ ہمشہ سے مردہ تھے۔ اور یغنوا بمعنی یقیموا ( مقیم ہونا) ہے۔ کہا جاتا ہے غنیت بالمکان جب تو کسی مکان میں مقیم ہو۔ اور غنی القوم فی دارھم یعنی ان کا اپنے گھروں میں قیام طویل عرصہ سے ہے اور مغنی بمعنی منزل (گھر) ہے اور اس کی جمع مغانی ہے۔ عبید نے کہا ہے : وغنیت ستا قبل مجری داحس لو کان للنفس اللجوج خلود اور حاتم طی نے کہا : غنینا زمانا بالتصعلک والغنی کما الدھر فی ایامہ العسر والیسر (المحرر الوجیز، جلد 2، صفحہ 430) کسبنا صروف الدھر لینا وغلظۃ وکلا سقاناہ بکاسھما الدھر فما زادنا بغیا علی ذی قرابۃ غنانا ولا ازری باحسابنا الفقر آیت : الذین کذبو اشعبا کانوا ھم الخسرین یہ ابتدائے خطاب ہے۔ اور یہ ذم و توبیخ میں مبالغہ ہے اور امر کی تعظیم وتفخیم کا اعادہ ہے۔ جب انہوں نے کہا : جس کسی نے حضرت شعیب (علیہ السلام) کی اتباع اور پیروہ کی وہ خسارے میں ہوگا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : خسارے اور نقصان میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے یہ قول کہا ہے۔ آیت : فکیف اسی علی قوم کفرین تو ( اب) کیونکر غم کروں میں کافر قوم کے ہولناک انجام پر۔ اسیت علی الشی ( میں نے فلاں پر اظہار غم کیا) آسی ( اسی) (غم کرنا) وانا اسی ( اور میں غم کرنے والا ہوں)
Top