Tafheem-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 47
وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ
وَنَبِّئْهُمْ : اور انہیں خبر دو (سنا دو ) عَنْ : سے۔ کا ضَيْفِ : مہمان اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم
اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنا دو ۔
ابراہیم ( علیہ السلام) اور ان کے مہمانانِ گرامی : 51: وَنَبِّئْھُمْ (اور ان کو اطلاع دو ) اپنی امت کو خبردو۔ اس کا عطف نبیٔ عبادی پر ہے تاکہ قوم پر جو عذاب آیا اس سے عبرت حاصل کریں مجرمین اللہ تعالیٰ کے انتقام اور ناراضگی سے عبرت پکڑیں اور ان کو یقین ہوجائے اس کا عذاب انتہائی دردناک ہے۔ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰھِیْمَ (ابراہیم کے مہمانوں کے متعلق) مہمان فرشتے جبرئیل (علیہ السلام) اور گیارہ فرشتے ان کے ساتھ تھے۔ ضیف کا لفظ واحد وجمع آتا ہے۔ کیونکہ یہ ضافہ کا مصدر ہے۔
Top