Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 12
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ
وَّبَنَيْنَا : اور بنائے ہم نے فَوْقَكُمْ : تمہارے اوپر سَبْعًا : سات شِدَادًا : مضبوط/ سخت
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
12 : وَّ بَنَیْنَا فَوْقَکُمْ سَبْعًا شِدَادًا (ہم ہی نے تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے) سبع یعنی سات آسمان، شدادًا جمع شدیدۃؔ کی ہے۔ مضبوط و طاقتور جس میں مرورزمانہ کا اثر نہیں۔ نمبر 2۔ موٹے کہ ہر آسمان کی موٹائی پانچ سو سال کی مسافت کے برابر ہے۔
Top