Mafhoom-ul-Quran - Al-Maaida : 36
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لِیَفْتَدُوْا بِهٖ مِنْ عَذَابِ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) لَوْ : اگر اَنَّ : یہ کہ لَهُمْ : ان کے لیے مَّا : جو فِي الْاَرْضِ : زمین میں جَمِيْعًا : سب کا سب وَّمِثْلَهٗ : اور اتنا مَعَهٗ : اس کے ساتھ لِيَفْتَدُوْا : کہ فدیہ (بدلہ میں) دیں بِهٖ : اس کے ساتھ مِنْ : سے عَذَابِ : عذاب يَوْمِ الْقِيٰمَةِ : قیامت کا دن مَا : نہ تُقُبِّلَ : قبول کیا جائے گا مِنْهُمْ : ان سے وَلَهُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
خوب جان لو کہ جنہوں نے کفر کیا، اگر ان کے پاس ساری زمین کی دولت ہو، اتنی ہی اور اسکے ساتھ اور وہ یہ ساری دولت فدیہ کے طور پردے کر قیامت کے عذاب سے بچنا چاہیں تو وہ دولت ان سے قبول نہ کی جائے گی اور انہیں دردناک سزا مل کر رہے گی۔
کفر کا عذاب ضرور ملے گا تشریح : جیسا کہ ترجمہ سے مطلب صاف واضح ہوگیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ کے ہاں ایمان اور اعمال کی پاکیزگی کے سوا کوئی چیز نجات نہ دلا سکے گی۔
Top