Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 60
فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ
فَاَتْبَعُوْهُمْ : پس انہوں نے پیچھا کیا ان کا مُّشْرِقِيْنَ : سورج نکلتے
غرض سورج نکلنے پر انہوں نے ان کو پیچھے سے جالیا،49۔
49۔ درمیان میں ایک جملہ معترضہ آگیا تھا اب پھر اس قصہ کا تسلسل شروع ہوا، توریت میں ہے :۔” اور جب شاہ مصر کو خبر دی گئی کہ وہ لوگ بھاگ گئے ..... تب اس نے اپنی گاڑیاں جو تیں اور اپنے لوگ ساتھ لیے، اور اس نے چھ سوچنی ہوئی گاڑیاں اور مصر کی سب گاڑیاں ساتھ لیں اور ان سب پر سردار بٹھائے۔ اور خداوند نے شاہ مصر فرعون کے دل کو سخت کردیا اور بنی اسرائیل کے پیچھے چڑھ دوڑا “۔ (خروج 14: 5۔ 8)
Top