Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 60
فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ
فَاَتْبَعُوْهُمْ : پس انہوں نے پیچھا کیا ان کا مُّشْرِقِيْنَ : سورج نکلتے
پس دن نکلتے ہی (انہوں نے) ان کا پیچھا کیا
دن چڑھتے ہی اس نے بنی اسرائیل کا تعاقب شروع کردیا : 60۔ جب سورج خوب روشن ہوچکا تو فرعون بھی اپنے لاؤ لشکر سمیت قوم بنی اسرائیل کے تعاقب میں نکل کھڑا ہوا اس کو یقین تھا جو تیز گام سواریاں میرے پاس ہیں وہ بنی اسرائیل کو کہاں دستیاب ہیں ہم ابھی ہوا کی طرح اڑتے ہوئے ان کے تعاقب میں گئے اور ان میں سے ایک ایک کو باندھ کر واپس لائے اور اگر انہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تو ان کو تہ تیغ کردیں گے کون ہے جو ہم پر زیادتی کا الزام لگا سکے گا اور کون ہے جو اس طرح کے بھگوڑوں کو اس طرح کی سزا تجویز نہیں کرے گا ۔
Top