Tafseer-e-Majidi - Ash-Shura : 46
وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍؕ
وَمَا كَانَ : ور نہ ہوں گے لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ اَوْلِيَآءَ : کوئی اولیاء۔ مددگار يَنْصُرُوْنَهُمْ : جو مدد کریں ان کی مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ : اور جس کو بھٹکا دے اللہ فَمَا لَهٗ : تو نہیں اس کے لیے مِنْ سَبِيْلٍ : کوئی راستہ
اور ان کے کوئی چارہ ساز نہ ہوں گے جو اللہ سے الگ ہو کر ان کی مدد کرسکیں اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کے لئے کوئی راہ نہیں،52۔
52۔ (نہ نجات کی، نہ معذرت کی، نہ نصرت کی) (آیت) ” ومن یضلل اللہ “۔ یہ اضلال ان لوگوں کے عدم تلاش حق کی پاداش میں ہوگا .... یہ اضلال کی نسبت حق تعالیٰ کی جانب ہمیشہ تکوینی ہی حیثیت سے بطور مسبب الاسباب کے ہوگی۔
Top