Tafseer-e-Majidi - Al-Insaan : 31
یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠   ۧ
يُّدْخِلُ : وہ داخل کرتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : وہ جسے چاہے فِيْ رَحْمَتِهٖ ۭ : اپنی رحمت میں وَالظّٰلِمِيْنَ : اور (رہے) ظالم اَعَدَّ : اس نے تیار کیا ہے لَهُمْ : ان کے لئے عَذَابًا : عذاب اَلِيْمًا : دردناک
وہ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے عذاب دردناک تیار کر رکھا ہے،19۔
19۔ (آیت) ” الظلمین “۔ ظالم سے مراد سیاق میں حسب محاورۂ قرآنی کافرہی ہیں، جنہوں نے اپنے ارادہ واختیار سے صحیح کام ہی نہ لیا۔ اے الکافرین (مدارک) اے المشرکین (معالم) وھم الکافرون (جلالین) (آیت) ” یدخل ..... رحمتہ “۔ اور رحمت میں داخل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا سینہ ایمان واسلام کے لئے کھول دیتا ہے۔
Top