Tafseer-e-Mazhari - Hud : 121
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ
وَقُلْ : اور کہ دیں لِّلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے اعْمَلُوْا : تم کام کیے جاؤ عَلٰي : پر مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ اِنَّا : ہم عٰمِلُوْنَ : کام کرتے ہیں
اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ۔ ہم اپنی جگہ عمل کیے جاتے ہیں
وقل للذین لا یؤمنون اعملوا علی مکانتکم انا علمون اور جو لوگ نہیں مانتے ‘ ان سے آپ کہہ دیجئے کہ آپ لوگ اپنی جگہ (جو چاہو) کئے جاؤ ‘ ہم اپنی جگہ قدرت کے موافق کر رہے ہیں۔ مکانت سے مراد ہے : حالت قدرت اور وہ رخ جس پر وہ چل رہے ہیں۔ اس کلام میں تہدید اور نتیجۂ بد کی کافروں کے لئے دھمکی ہے۔
Top