Urwatul-Wusqaa - Hud : 121
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ
وَقُلْ : اور کہ دیں لِّلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے اعْمَلُوْا : تم کام کیے جاؤ عَلٰي : پر مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ اِنَّا : ہم عٰمِلُوْنَ : کام کرتے ہیں
جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے کہہ دے تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ، ہم بھی سرگرم عمل ہیں
ان ساری باتوں کو دیکھ لینے کے بعد بھی جو ایمان نہیں لائے ان کو کھلی چھٹی دے دو ۔ 150 جتنی سرگزشتیں یہاں بیان کی گئیں اور دوسری جگہوں پر قرآن کریم نے بیان کیں ساری دعوتوں کا اختتام یہی آیت ہے۔ فرمایا ایک بات اچھی طرح سن لو نصیحت وموغطت تم کو بہت کی گئی لیکن اگر آپ کا دل ان کو نہ مانے تو آخر اس کا کوء علاج ؟ علاج ہے تو فقط یہ ہے کہ تم اپنا کام کئے جائو اور ظاہر ہے کہ کوئی عمل بغیر نتیجہ کے نہیں ہوتا اس لئے اپنے عمل کے نتیجہ کا انتظار کرو ہم بھی اپنی جگہ اپنے اعمال کے نتیجہ کا انتظار کرتے ہیں۔ اس لئے سورت کی ابتداء جس اعلان حق سے ہوئی تھی اور پھر واضح کیا تھا کہ تمام پچھلی دعوتوں کا بھی یہی اعلان رہ چکا ہے اس مضمون پر اب یہ سورت ختم ہو رہی ہے چناچہ زیرنظر آیت اور آخری دونوں آیتیں تینوں مل کر گویا خاتمہ موعظت ہیں۔
Top