Dure-Mansoor - Hud : 121
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ
وَقُلْ : اور کہ دیں لِّلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے اعْمَلُوْا : تم کام کیے جاؤ عَلٰي : پر مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ اِنَّا : ہم عٰمِلُوْنَ : کام کرتے ہیں
اور آپ لوگوں سے فرمایا دیجئے جو ایمان نہیں لاتے کہ تم اپنی جگہ پر عمل کرتے رہو ہم بھی عمل کرنے والے ہیں
مخالف کو دعوت دینے کا انداز : 1:۔ ابن جریر وابن ابی حاتم وابوالشیخ رحمہما اللہ نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” اعملو علی مکانتکم “ یعنی تم اپنی منازل پر عمل کرتے رہو۔ 2:۔ ابن جریر وابوالشیخ رحمہم اللہ نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے ” وانتظروا انا منتظرون “ کے بارے میں فرمایا کہ تم خاص شیطان کے وعدوں کا انتظار کرو اور اس سے بچو جو وہ تمہارے لئے آراستہ کرکے تم پر پیش کرتا ہے۔ (اور فرمایا) (آیت) ” والیہ یرجع الامر کلہ “ یعنی وہی عدل کا فیصلہ فرمائے گا ان کے درمیان۔ 3:۔ عبداللہ بن احمد نے الزہد بن وابن الضریس نے فضائل القرآن میں وابن جریر وابوالشیخ رحمہم اللہ نے کعب ؓ سے روایت کیا کہ تورات کا آغاز اسی سے جس طرح سورت انعام کا آغاز ہوا اور تورات کا خاتمہ سورة ہود کے خاتمہ کی طرح ہے یعنی (آیت ) ” وللہ غیب السموت والارض “ سے لے کر ” بغافل عما تعملون “ تک۔ الحمدللہ سورة ہود ختم ہوئی۔
Top